اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خطیب جمعہ تہران نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم سے کہا کہ امریکہ کے بارے میں غور وفکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امریکہ ملت ایران کا سب سے بڑا دشمن ہے اور دشمن سے کوئي توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈلائنوں کا خيال رکھنے سے یقینا رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی حمایت حاصل ہوگي۔ انہوں نے حال ہی میں مجلس خبرگان کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند عالمی نظام کا زوال قریب آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران غالب ہے اور امریکہ مغلوب ہے اور مغرب بالخصوص امریکہ آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے جھوٹے نعرے لگا کر خود کو رسوا کررہے ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے جاپان پر امریکہ کے ایٹمی حملوں اور گوانتانامو جیل اور ابوغریب جیل میں امریکہ کی رسوائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود مختار حکومتوں کے خلاف فوجی بغاوتیں کرواتا ہے اور اس نے دوسری جنگ عظیم سے لے کر آج تک پچاس حکومتیں سرنگوں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال، قوموں اور تسلط پسندی کی مخالف حکومتوں پر پابندیاں لگانا نیز دہشتگردی کی حمایت، عراق، افغانستان پر لشکرکشی اور پاکستان پر ڈرون حملے ایسے مسائل ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ تسلط پسند نظام کا زوال قریب آرہا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ثبوت وشواہد کے مطابق امریکہ اور اس کے پٹھو ملکوں نے القاعدہ اور داعش کو جنم دیا ہے اور ان کی حمایت کررہے ہیں۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے دوہزار چھے میں لبنان پر صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت میں حزب اللہ لبنان کی شاندار فتح، دوہزار آٹھ میں بائيس روزہ جارحیت ، نیز حالیہ پچاس روزہ جارحیت میں غزہ کے عوام کی فتح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کی ان کامیابیوں سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب اور صیہونی حکومت اب کھوکھلے ہوچکے ہیں اور اسلام نظام پائدار اور مستحکم ہے۔
.......
/169